اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں (آج)منگل کوطلب کر لیا ،الیکشن کمیشن نے (آج) منگل کو کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن کا چار رکنی بنچ ممبر سندھ کی سربراہی میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا ،آلیکشن کمیشن نے گزشتہ دو سماعتوں میں پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو حاضری سے متعلق استثنیٰ دے چکا ہے۔