فیصل آباد ( نیٹ نیوز: نیوز ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دانش اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور دلاسہ دیا
پنجاب حکومت سانحہ جڑانوالا کے متاثرین کو 20 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کردیا۔سانحہ جڑانوالا کے بعد پہلی اتوار کو متاثرہ چرچ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا سانحہ جڑانوالا کی بحالی اور امداد تھا۔نگران وزیر اعلیٰ نے دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔انہوں نے دانش اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور دلاسہ دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جتنے گرجا گھر جلائے گئے ہیں انہیں حکومت اصلی حالت میں بحال کرائے گی ارو جلائے گئے گھروں کے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے 48 گھنٹوں میں دے دیے جائيں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے مسیحی خاندانوں میں ضروری اشیا بھی تقسیم کیں۔نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ سانحہ جڑانوالا کی سازش کے اصل کرداروں کو جلد بےنقاب کردیا جائے گا اور ذمہ داران کو ہر قیمت پرنشان عبرت بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 94 متاثرہ عیسائی خاندانوں کو اگلے 48 گھنٹے میں 20 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی اور نگران وزیراعلیٰ امدادی چیک تقسیم کریں گے۔