اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور علی وزیر کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتاریوں کے لیے وارنٹ اور تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے کہا کہ تمام دستاویزات متعلقہ عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام افواہوں اور پروپیگنڈا پر کان مت دھریں۔ ترجمان نے کہا کہ پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔