کراچی (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کو وزیراعلی ہاوس آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس، صوبائی سیکریٹریز اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے نگراں وزیراعلی سے افسران کا تعارف کرایا۔ نگران وزیراعلی نے باقاعدہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال کر اپنے سرکاری کام کا آغاز کردیا۔