کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن محترمہ ثناء درانی نے دختر مشرق و شہید جمہوریت سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد پارٹی کی خواتین کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ”شہید کبھی نہیں مرتے” اسی لیے شہید جمہوریت دختر مشرق سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن دنیا بھر کی خواتین کے لئے ظلم و جبرکے خلاف ڈھٹ کر مقابلہ کرنے قربانی دینے صبر و استقامت سے عوام کی بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے شہید بی بی نے اپنی زندگی میں مسلسل جدوجہد کرکے دنیا بھر میں کئی بہترین مثالیں قائم کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو نئی پہچان دی خواتین کے عزم استقلال ہمت اور حوصلے کو بڑھانے میں بی بی شہید کی قربانی ہمیشہ لازوال رہینگی۔
عالم اسلام میں ملک کی پہلی وزیراعظم اعظم کے اعزاز نے دختران مشرق کے اندر نئی روح پھونکی پاکستانوں کو جمہوریت اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے انتھک محنت نے قومی یکجہتی کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام کی حاکمیت اور برابری کے عظیم قربانوں کی مثالیں قائم کی ہیں بطور ایک وفا شعار بیٹی بطور ایک قابل فخر زوجہ بطور ایک عظیم ماں بی بی شہید کی زندگی پاکستان خواتین کے لئے مشعل راہ ہے اسی لئے دختر مشرق شہید بےنظیر بھٹو کے پاکستان اور مسلم امہ کے لئے عظیم کارناموں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے شہید رانی بے نظیر بھٹو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صرف بیٹی نہیں بلکہ بہترین سیاسی شاگرد بھی تھیں انہوں نے اپنے والد سے جو کچھ سیکھا تھا، عملی سیاست میں اس پر مکمل عمل بھی کیا عوام کے لئے شہید ہوئیں اس لیے تاقیامت وہ عوام کے دلوں پر راج کرینگی آج ملک بھر میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے لیکن چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کی تربیت میں بی بی شہید کی جھلک نمایاں ہے اس لئے چیرمین پیپلز پارٹی کے سیاسی وژن سے بی بی شہید کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔
بی بی شہید کی رفاقت نے کو چیئرمین جناب آصف علی زرداری کی ملک و جمہوریت عوام اور عوامی حقوق کے لیے لاتعداد قربانیوں کو مزید تقویت دی ہے بطورسیاسی رہنما شہید بی بی نے اپنی جدوجہد سے عوام خصوصاً خواتین اور جمہوری قوتوں کے اندر نئی روح پروان چڑھائی اسی طرح بطور منتخب وزیراعظم آئین پارلیمان قانون اور صوبائی خودمختاری کی بالادستی کے لئے قومی یکجہتی و ہم آہنگی پیدا کی ہم بطور قوم اور بطور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے فخر محسوس کرتے ہیں کہ بی بی شہید ایک عالمی لیڈر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی سرپرست رہی ہیں ہم انشاء اللہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پیدائش کے اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد جناب بلاول بھٹو جناب آصف علی زرداری آدی فریال تالپور آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ بی بی شہید کے سیاسی وژن کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ تقریب سے محترمہ فائزہ خان پوپلزئی حنا جاموٹ دعا بارکزی نسیمہ بلوچ زرینہ گل عقیلہ بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیاانھوں نے کہا کہ بی بی شہید کی 69ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
بے نظیر بھٹو پہلی مرتبہ 1988 میں اور دوسری مرتبہ 1993 میں پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں جو ایک عالمی اعزاز ہے شہید بے نظیر بھٹو نے قائد عوام کے گھر 21 جون 1953 کے گھر آنکھ کھولی اور 4اپریل 1979 کواپنے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی سخت جدوجہد آمرانہ ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے بعد 16نومبر 1988 کو ملک میں عام انتخابات ہوئے تو قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کیں اور بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988 میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ اگرچہ جمہوریت دشمنوں نے شہیدبے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ جلد الٹ دیا تھا لیکن بی بی شہید کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے 7 سالہ جلا وطنی کے بعد جب شہید بی بی 18 اکتوبر2007 میں وطن واپس آئیں تو ان پر کراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پارٹی جیالوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے واپس جا رہی تھیں لیکن شہید جمہوریت ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہنگی۔