تہران(نمائندہ خصوصی) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا۔حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پرجلیل عباس جیلانی کو مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جیل عباس جیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔