اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وَزارت خارجہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی 2012ء سے 2013ء تک سیکرٹری خارجہ رہے، جلیل عباس نے امریکہ، یورپین یونین، بیلجیئم، لکسمبرگ، آسٹریلیا میں بطور سفیر خدمات انجام دیں، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، خارجہ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔