اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن میں تاخیر کا معاملہ پر اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں تاخیر پر ناخوش دکھائی دے رہی ہے،پیپلزپارٹی نے تاخیر سے الیکشن پر آپس میں بیٹھک کا پلان بنا لیا ہے اورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے لائحہ عمل بنانے پر غور شروع کردیا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے،پیپلزپارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں سنیئر قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی ،پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی حمایت کرنے پر بھی غور شروع کردیا ۔پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے پر اپنی اتحادی جماعتوں سے روابط کرنے پر غورکررہی ہے جبکہ پیپلزپارتی کے ہم رہنماوں نے الیکشن کی تاخیر پر اعلی قیادت کو خدشات بھی دے دیئے۔