اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کےلئے سرمایہ کاری سہولت کونسل ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرےگی،سیاحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے ان شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی،پاکستان کے توانائی شعبے کی بہتری کیلئے ریگیو لیٹری سٹرکچر کو ہم عصر بین الاقوامی تقاضوں سے ہم اہنگ کیا جائے۔نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جہانزیب خان سیکرٹری عملدرآمد (SIFC) اور جمیل احمد قریشی سیکرٹری (SIFC) نے شرکت کی ۔وزیرِ اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیداوار میں بیرونی سرمایہ کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم کو SIFC کے تحت بیرونی سرمایہ بڑھانے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے Whole of the Governmentاپروچ کے بارے بتایا گیا۔ بتایاگیاکہ اس حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کو منصوبوں کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیرِ اعظم نے جہانزیب خان اور جمیل احمد قریشی کی SIFC کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے SIFC اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیاحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے ان شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے، نگرا ن وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ پاکستان کے توانائی شعبے کی بہتری کیلئے ریگیو لیٹری سٹرکچر کو ہم عصر بین الاقوامی تقاضوں سے ہم اہنگ کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیدوار کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نگران حکومت SIFC کے فورم کا بھرپور استعمال یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نگران حکومت اپنے مختصر دور حکومت میں اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی میں صرف کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خصوصی سرمایہ کارہ سہولت کونسل SIFC پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک امید کی کرن ہے۔