اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتار روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتار روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں وفاقی حکومت ،ائی جی پنجاب ،بلوچستان ،سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا ہے ۔درخواست میں نیب ،ایف آئی اے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔موقف اختیار کیاگیاکہ درخواستگزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار کا سفر 1992 سے ورلڈ کپ جیتنے سے شروع ہوتا ہے۔