لاہور(نمائندہ خصوصی)رواں مالی سال میں 42 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، 2022 کے مقابلے میں سرمایہ کاری 77 فیصد کم رہی۔رپورٹ کے مطابق نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 7 فیصد کم ہوئی جبکہ نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی۔نجی شعبے سے 1.82 کروڑ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکالی گئی، ملکی سرکاری شعبے سے مالی سال 2023 میں ایک ارب ایک کروڑ ڈالر نکالے گئے۔