کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر جاپہنچی۔ مہنگی چینی شہریوں کی زندگی میں کڑواہٹ گھولنے لگی۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ اور ریٹیل میں فی کلو چینی 5 روپے مہنگی ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 150 اور ریٹیل میں 160روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے چینی مہنگی ہونے کی وجہ بتا دی۔ عبدالرﺅف ابراہیم نے بتایا کہ شوگر مافیا اور شوگر ملز مالکان اپنی مرضی سے ریٹ فکس کررہے ہیں۔ شوگر ملز ملکان سابق ایم این ایز، ایم پی ایز سب ملوث ہیں۔دوسری جانب ہول سیل ڈیلرزنے بتایاکہ چینی کی اصل قیمت تمام تر منافع کے ساتھ ہول سیل میں 95 اور ریٹیل میں 100 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔