کرمانوالا (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ،سید صمصام علی شاہ بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی رہنما عون چودھری ،نعمان لنگڑیال اور دیگر رہنما موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق مطابق سید صمصام علی شاہ بخاری چند روز بعد باضابط پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔سید صمصام علی شاہ نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح9مئی کے واقعات کی پر زور مزمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نا کبھی وائلنس کی ہے اور نہ کبھی کروں گا ۔وائلنس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ،یہ ملک ہمارا ہے یہ ادارے ہمارے ہیں ہمیں مل کر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آ ج کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر تا ہوں اب میرا راستہ تحریک انصاف سے علیحدہ ہے۔