اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وباءکے دوران شہید ہونے والے 299ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شہداءکی عزت افزائی کے بعد ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بھی اپنا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے2021میں احتجاجا ًاپنا تمغہ امتیاز حکومت کو واپس کر دیا تھا۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کورونا وباءکے شہداءکی عزت افزائی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی صدر عارف علوی کو خط لکھ کر اپنا تمغہ امتیاز واپس کرنے کا فیصلہ واپس لے لوں گا۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں کورونا وباءمیں شہید طبی عملے کا میموریل تیار کرنے جا رہے ہیں،میموریل پر تمام شہید طبی عملے کے افراد کے نام کندہ ہوں گے۔