لاہور( نمائندہ خصوصی)کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ،سابق وفاقی وزیر کی شوگر ملوں کے جنرل منیجر کو گرفتار کر لیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ جھنگ میں شکرگنج ون اور ٹو شوگر ملز 30 کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں،کسانوں کی جانب سے ادائیگی نہ کی جانے کی شکایات پر کین کمشنر پنجاب نے ڈی سی جھنگ کے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران گرفتاری کا حکم دیا۔شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر ایم رانا مبشر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ ضابطے کے مطابق کسانوں کو گنا خریداری کے بعد 15 روز میں ادائیگی کرنا ہوتی ہے،مارچ میں واجب الادا 30 کروڑ اب تک ادا نہیں کئے گئے تھے۔