کراچی( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کی قید میں 120 دن معافی کا اعلان کیا ہے تاہم اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہو گا جو قتل ، جاسوسی ، دہشت گردی،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔