اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کا بطور نگراں وزیراعظم تقرر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم مقرر کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کیے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ صدر مملکت نے سینیٹر انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔ ایوانِ صدر کی پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت دی گئی ہے۔