اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم منظوری پر رد عمل میں کہا ہے کہ انوار الحق ایک سچا پاکستانی ہونے کے ساتھ انتہائی پڑھے لکھے اور معتدل مزاج شخص ہیں یہ۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے کوئی اچھی خبر آئی ہے، اللہ پاکستان کیلئے اس فیصلے کو مبارک کرے۔