اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار میاں شہباز شریف کو دیا تھا۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری توجہ آئند ہونے والے عام انتخابات پر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے تحت انتخابات چاہتی ہے۔