اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے دورہ ملائیشیا کے دور ان ملائیشین اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشین اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان کے مطابق دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشین حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔انہوںنے کہاکہ نیول چیف کے دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کی بحری افواج میں تعلقات بڑھیں گے۔