سرینگر (نمائندہ خصوصی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے کمار نامی اہلکار نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے سیل اونتی پورہ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میںخودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدد بڑھ کر 576 ہو گئی۔