کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مردم شماری کی وجہ سے الیکشن میں اگر کچھ تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔نئے نگراں وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کا انتخاب اچھا فیصلہ ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ بہترین نگراں وزیراعظم ثابت ہونگے، امید ہے نگراں وزیر اعظم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سےانجام دیں گے۔کامران ٹیسوری نے انتخابات سے متعلق کہا کہ آئندہ عام انتخابات آئین و قانون کے مطابق وقت پر ہونے چاہئیں، تمام جماعتوں کا اتفاق تھا کہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں۔گورنرسندھ نے کہا کہ اگر مردم شماری کی وجہ سے الیکشن میں کچھ تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ موجودہ معاشی صورتحال میں کسی ایسی چیز کے متحمل نہیں ہوسکتے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔