اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کرکے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے شرکت کی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ججز، عدالتی عملے اور وکلاءکو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے، ثالثی کے نظام سے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے سالوں سے زیرالتواءمقدمات کے فیصلوں کےلئے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی۔