اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہئے۔اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیئے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔ سابق ویزر نے کہاکہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے،۔ انہوںنے کہاکہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائیگا۔