اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج)اتوار سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ڑوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔