اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، اگلے تین دن میں نگران وزیر اعظم کا نام فائنل ہوجائے گا، مکمن ہے وزیراعظم سے (آج) جمعرات تک دوبارہ ملاقات ہو۔راجہ ریاض سے سوال کیا گیا کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوپائی،کیا کوئی ڈیڈلاک ہے؟اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، تین دن کاوقت ہے اس میں مل کر نگراں وزیر اعظم کیلئے مشاورت کریں گے۔راجہ ریاض سے سوال کیا گیا کہ تین ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو کیا الیکشن کمیشن تک نگراں وزیراعظم کا نام جائے گا؟راجہ ریاض نے جواب دیا کہ کوشش کریں گے کہ وزیراعظم اور میں کسی ایک نام پر متفق ہوں۔ایک سوال کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان بہترہوگا یا کوئی بیوروکریٹ؟ پر راجہ ریاض نے کہا کہ کوئی بہتر نام ہوگا جسے عوام اور میڈیا سراہیں گے۔پوزیشن لیڈر نے کہا کہ (آج) جمعرات کو نگران وزیراعظم کیلئے ملاقات دوبارہ ہوسکتی ہے۔