اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کی دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر آئل اوگرا کو 4 سال کیلئے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا، چیئرمین اوگرا نے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ذرائع نے کہا کہ ممبر آئل اوگرا کی 3 سالہ مدت 30 ستمبر 2023 کو پوری ہونی ہے۔