اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسپیشل ڈیوٹی الاونس میں لگ بھگ 50 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام اباد سے باہر اسپیشل ڈیوٹی پر جانے والے تمام ملازمین کے عام اور اسپیشل ڈیوٹی الاونس ریٹ بڑھا دیے گئے، گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک عام ریٹ 496 سے بڑھا کر 744 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک اسپیشل ڈیلی الاونس ریٹ 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 11 تک عام ڈیلی ریٹ 624 سے بڑھا کر 936 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ پانچ سے 11 تک اسپیشل ڈیلی الاونس 800 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 12 سے 16 تک عام ریٹ 1120 روپے سے بڑھا کر 1680 روپے یومیہ کر دیا گیا، گریڈ 12 سے 16 تک اسپیشل ڈیلی الاونس 1440 روپے سے بڑھا کر 2160 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 17 سے 18 تک عام ریٹ 2ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے یومیہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک اسپیشل ڈیلی الاونس 2560 روپے سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 19 سے 20 تک عام ڈیلی الاونس 2480 روپے سے بڑھا کر 3720 روپے کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 سے 20 تک اسپیشل ریٹ 3280 روپے سے بڑھا کر 4920 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 21 کے لیے عام ڈیلی الاونس 2800 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے کر دیا گیا۔