کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے آرکائیو محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان جوش و خروش سےمنارہے ہیں اور آرکائیو ڏپارنمنٹ نے مستقبل کے معماروں سمیت ہر فرد کو اپنے اکابرین کی کاوشوں سے و تاریخی دستاویزت سے آگاہی کے لئے نمائشں سے طلبہ و طالبات ماضی کی کاوشوں سے معلومات حاصل ہوئی اور جسطرح دنیا بھر میں آرکائیوز پر توجہ دی جاتی ہے پاکستان بلخصوص صوبہ سندھ میں بین الاقوامی طرز پر آرکائیوز دستاویزات کو منظم انداز میں اجاگر کررہے ہیں یہ باتیں انہوں نے محکمہ آرکائیوز کمپلیکسں کلفٹن کراچی میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ نمائشں کے موقع پر کیا نمائشں کا افتتاح طلبہ و طالبات نے کیا طارق حسن نے کہا کہ نوجوان نسل بلخصوص یونیورسٹیز. کالجز اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات اپنے آباؤ اجداد اور تاریخی پسں منظر سے آگاہی حاصل کریں اور نسلیں ماضی سے روشناس رہیں تاکہ وہ تاریخ و تمدن اور تہذیب و ثقافت. سیاحت کو اجاگر کرسکیں انہوں نے کہا کہ آرکائیوز ڈپارٹمنٹ میں مسودے. اشاعتیں. نایاب کتب. جریدے. پرانے اخبارات و نقشہ جات. ذاتی مجموعے. بمبئی. کلکتہ و سندھ گزٹ. سندھ اسمبلی تقاریر. لائبیری میں تقریبا 55 ہزار نایاب کتب موجود ہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح. شاعر مشرق علامہ اقبال. شہید ملت لیاقت علی خان سمیت دیگر اکابرین کی قیام پاکستان کے بعد کی عملی خدمات کو سے روشناس کیا جارہا ہے معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے آرکائیوز محمد طارق حسن نے اسکولوں. کالجز. یونیورسٹیزز سندھ میڈیکل یونیورسٹی. ضیاء الدین یونیورسٹی. جناح یونیورسٹی. سر سید یونیورسٹی. عائشہ بھاوانی. گرین وچ یونیورسٹی اور دیگر متعدد اداروں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت و سندھ ارکائیوز کمپلیکسں کے تفصیلی دورے اور تعریفی کلمات سے بہت حوصلہ افزائی ہوئی جسں سے مجھ سمیت ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دل جمعی سے مزید کاوشیں کریگا اس موقع پر محمد صادق شیخ. محمد جمیل احمد خان. عبد القادر چاچڑ. سید سفیر الحسن. آرکائیوز کے افسران عبدالفتح شیخ. مخدوم ذوالفقار علی. تنویر احمد انصاری اعلی سرکاری افسران و دیگر شخصیات نے شرکت کی.