ٹھٹھہ (رپورٹ-امین فاروقی)
پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے کہاہیےکہ شہید جمہوریت شہید بینظیر بھٹو پاکستان سمیت دنیا کی عظیم مثالی لیڈر اور طاقت ور آواز تھیں محترمہ کا اپنی قوم اور ملک سے عشق مثالی تھا جس پر وہ امر ہوئیں جمہوریت کی بحالی اور خواتین حقوق کے لئے کی جانی والی مثالی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ملک پاکستان کی ترقی اور متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا بینظیر شہید ہر لحاظ سے بے داغ و باوقار اور بہادری کی بلندی کا سرچشمہ رہیں محترمہ نے قوم کو سیاسی ، سماجی ، اور تعلیمی شعور کی راہیں دکھائیں جمہوریت کی بحالی مشرف آمر کی فرعونیت کو للکارتے ہوئے ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے آج کا دن ہمارے لئے عظیم دن ہے میں انکی 69 ویں سالگرہ پر انکے خاندان سمیت پاکستان اور پوری دنیا کے انسان ذات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں