کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)
گریڈ 21 کے سینئرکسٹمز افسیر عبدالقادر میمن کو واپس چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالقادر میمن ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اکیڈمی اف پاکستان کراچی کو چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان تعینات کیا گیا۔ جبکہ محمد سلیم چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان کو چیف کلیکٹر کسٹمز خیبر پښتونخوا پشاور کے پوسٹ پر تعینات کیا۔ واضح رہے عبدالقادر میمن اس سال کے حوائل میں چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان سے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیرنس اڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ کراچی پوسٹ کئے گئے تھے جبکہ محمد سلیم اسے پہلے چیف کلیکٹر کسٹمز پشاور کے ہوسٹ پر اپنے خدمات دے چکے ہیں ۔