کراچی( نیٹ نیوز)
ایک اور پاکستانی لڑکی نے بھارتی شہری سے رشتہ جوڑلیا، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور سے تعلق رکھنے والے شہری ارباز نے کراچی کی رہائشی لڑکی ارمینہ سے ورچوئل نکاح کر لیا۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق سیما اور سچن حیدر اور انجو اور نصراللہ کی شادی کے بعد سرحد پار سے ایک اور شادی کی خبر آ گئی ہے، جودھ پور کے شہری ارباز نے پاکستانی شہری امینہ سے نکاح کر لیا ہے –