کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیئے قربانی اور حقوق حاصل کرنے کے لیئے بھرپور جدوجہد کرنا پڑتی ہے، شہر کراچی سے جرائم سے پاک کرکے دم لینگے، وہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی جانب سے اسکاﺅٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب اعزاز سے خطاب کررہے تھے، تقریب کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کی، جبکہ جسٹس توقیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کراچی، مراد سونی چئیرمین کراچی پولیسنگ، فورم کے بانی سید عثمان الحسن، بانی ارکان معین اللہ شاہ، ، مولانا عمر فاروق قادری، شفیق پاپااور ساجد احمدنے بھی خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف مشن قابل تحسین ہے،ہر شہری کوشہر کراچی کی ترقی، امن و سکون، اور بہتری کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مثبت اقدام معاشرے کی سمت درست کرتا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کے فورم کو نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے،ایسی صورتحال میں کمیونٹی پولیسنگ اور اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کے اداروں کا تعاون قابل تحسین ہے، کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیئر مین مراد سونی نے اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم سے بھرپور تعاون کرنے اور کمیونٹی پولیسنگ میں اپنے ہمراہ رکھنے کے ساتھ ساتھ لانڈھی تھانہ کو ماڈل تھانے بنانے کا اعلان کیا، تقریب میں فورم کے بانی جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، بانی ارکان عالم دین عالم دین مولانامحمد عمر فاروق قادری، سینئیر جرنلسٹ معین اللہ شاہ بزنس مین محمد شفیق پاپا، سماجی رہنما ساجد احمد نے خطاب کیا جبکہ شرکا و معززین شہر نے آواز بلند کی کہ فورم کے بانی ارکان کی کاویشیں رنگ لے آئیں، تقریب میں معززین شہر کو فورم کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جن میں اردو لنک نیو یارک کے ایڈیٹر شبیر احمد غوری، بانی جسٹس ہیلپ لائن ندیم شیخ، چیف پیتھولوجسٹ، زاہد حسن انصاری، پریس سیکرٹری گورنر سندھ سلیم خان، سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید ریاض الحسن، صوبائی سیکرٹری سندھ بوائز اسکاٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر، بزنس مین آصف گلفام، شاکر فینسی، فیصل انصاری و دیگر کے علاوہ بہتر کارکردگی پر ایس ایس پی ٹریفک ضلع کورنگی طاہر احمد نورانی، شہر کے 16 ایس ایچ اوز لانڈھی رضوان پٹیل، کورنگی صنعتی ایریا ہمایوں احمد، بغدادی راشد اشرف، ملیر سٹی عامر ملک، نیوکراچی صنعتی ایریا لیاقت حیات، نارتھ ناظم آباد امجد کیانی، منگھوپیر خالد عباسی، اورنگی ٹان محمد امین مغل، گلستان جوہر فیصل جعفری، ایس آئی یو / سی آئی اے شبیر احمد اور دیگر کو اعزازات دیئے گئے، تقریب میں فورم کی جانب سے بانی ارکان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن،جسٹس توقیر احمد خان، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھواور چئیرمین کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔