کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کہ وفد کی صدر راؤ عمران کی زیر صدارت کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے کے پی او میں ملاقات ہوئی،
ملاقات میں سیکریٹری طحہٰ عبیدی، نائب صدر عامر مجید، جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج، فائنانس سیکرٹری سلمان لودھی، اراکین گورننگ باڈی سالک شاہ اور فیاض یونس بھی موجود تھے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرائم رپورٹرز ، فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو درپیش معاملات پر گفتگو کی،صحافیوں کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر سی آر اے کے وفد کی کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، جس پر سی ار اے نے کچھ گزارشات ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پیش کی، اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فوری طور تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیا ہاؤس کے اطراف (خصوصا رات کے اوقات میں، سیکیورٹی سخت کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فوری طور پر ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کو سکیورٹی پلان میں میڈیا ہاوسز کی سیکیورٹی کو شامل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔صحافتی اداروں میں کام کرنے والے میڈیا نمائندگان کو اداروں کے باہر غیر ضروری اور غیر قانونی پارکنگ مافیا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کراچی پولیس چیف سی آر اے کی نشاہدہی پر ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں کرنے اور میڈیا نمائندوں کے لئے پارکنگ کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت فوری طور پر جاری کیں۔
ممبران اور ورکنگ جرنلسٹس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے سی آر اے کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے ایک کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی ہے جو سی آر اے باڈی ممبران اور کراچی پولیس کے افسران پر مشتمل ہو گی۔اس سلسلے میں سی آر اے کی جانب سے صدر راؤ عمران کی سربراہی میں تین رکنی رابطہ کمیٹی بنائی گئی ہے ، جس میں سلمان لودھی اور سالک شاہ ممبر ہوں گے۔