کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی میں اکثریت کھونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورعمران خان کو عزت سے گھر جانے کا مفت مشورہ آج بھی دے رہے ہیں، ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اسپیکر کے منصب کی لاج رکھیں، اور انکے بیانات اسپیکر کے منصب کی توہین ہے، شازیہ مری نے مزید کہا کہ اسپیکر کے تاخیری حربوں سے وزیراعظم بچ نہیں پائیں گے، وزیراعظم عمران خان عوام کے بعد اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، اپنے ہی اسمبلی ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسپیکر جتنی تاخیر کریں گے عدم اعتماد کرنے والے ممبران کی تعداد بڑھے گی،