لاہور( نمائندہ خصوصی)
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں قید عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کے تحت تمام سہولیات دے دی گئیں ہیں۔ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایاکہ عمران خان کو جیل میں ہفتے میں ایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔