کراچی (کرائم رپورٹر ) نیشنل ہائی وے پر بھینس کالونی موڑ پر تاجر کو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے لوٹ لیامتاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی موڑ اور اطراف میں اس نوعیت کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں
بیوپاری ضیا الرحمن بھینس کالونی منڈی میں جانور فروخت کرکے واپس پہنچا تھا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 مسلح ملزمان کو تاجر پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تعاقب میں آنے والے 4 مسلح ملزمان نے تاجر کو زدو کوب کرتے ہوئے زمین پر گرا دیا ، ملزمان چند سیکنڈ میں 4 لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھینس کالونی سے تعاقب میں آنے والے ملزمان نے ڈیری فارم کے سامنے واردات کی، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے جب کہ تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے