اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمدللہ میں درست ثابت ہو گیا۔ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرا مو¿قف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔عمر فاروق ظہور نے کہا کہ عدالت نے میرا موقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔انہوںنے کہاکہ عدالت اور شواہد سے میرے موقف کی تصدیق ہوئی