اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر مودی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر مودی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ بھارت کا اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کرنا اقوام متحدہ کی توہین ہے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا میں مودی کو قصاب متعارف کرایا ہے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ رائے شماری کشمیریوں کا حق ہے انہیں یہ حق مل کر رہے گا ۔ سابق صدر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔