کراچی ( نمائندہ خصوصی) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی مےں اربوں روپے کے منصوبے شروع کررہی ہے، پیپلز پارٹی کا وژن صاف ستھرا کراچی ہے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ شہر مےں مزید تفریق کی سیاست نہ ہو ، خدمت کی سیاست ہونی چاہیے، جماعت اسلامی کی طرف محبت کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، آزادی کا مہینہ ہے ، اس مہینے کی معرفت یہ فیصلہ کریں کہ ہم دھڑوں مےں نہےں بٹیں گے اور سب مل کر شہر کی ترقی کے لیے کام کریں گے، عباسی شہید ہسپتال کی OPDاور ایمرجنسی کو ہنگامی بنیادوں پر بنا رہے ہےں، ہم چاہتے ہےں کہ ضلع وسطی کی عوام کو سہولت میسر آئے،ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام پرائمری اینڈ سیکنڈری سالڈ ویسٹ کلےکشن سسٹم نیو کراچی زون ضلع وسطی مےں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امتیاز شاہ، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ ،ضلع وسطی پیپلز پارٹی کے صدر مسرور احسن ، جنرل سیکریٹری دل محمد ، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور اور چیف وہپ کرم اللہ وقاصی نیو کراچی ٹاﺅن کے چیئرمین محمد یوسف اور دیگر رہنما و افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر مےں صفائی کے حوالے سے تبدیلی نظر آرہی ہے،اب کراچی صاف ہوگا، نیو کراچی کا سیکٹر باقی تھا اب آج سے یہاں بھی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،کراچی کی سڑکوں کو ماضی مےں دھویا جاتا تھا اب ان سڑکوں کو جدید مشینری کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے، میڈیا سے میں درخواست کروں گا کہ وہ اس کی بھی کوریج عوام کو دکھائیں،انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور لیڈر شپ سے درخواست کر کے ضلع وسطی کے لیے فنڈ جاری کرائے، حافظ نعیم الرحمن ہمارے لیے محترم ہیں،پیپلز پارٹی نے رواں سال کے بجٹ مےں کراچی کے لیے بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے رکھے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کو آگے لے کر جائے گی، ایک سوال کے جواب مےں وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جو عدالت نے سزا سنائی ہے وہ تاخیر سے ہوئی ہے ،ایک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ مشاورت سے آئے گا اور کوئی بھی وزیراعظم بنے ہمےں اس پر کوئی اعتراض نہےں، انہوں نے کہا کہ کراچی مےں بلدیات کی سطح پر ہمےں سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا ہے ،کوئی پہاڑ بیچ مےں آئے، آئندہ بھی ہم جیتیں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں مےں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتر انداز مےں صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہا ہے ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پانچ دنوں مےں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن کامیاب رہا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے نمائندوں نے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ، بلاول بھٹو کے واضح احکامات ہےں کہ ہم کراچی کے لیے کام کرتے رہیں گے ، کراچی والے اختیارات کی بات نہےں انتظامات کی بات دیکھنا چاہتے ہےں، میئر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی تعمیراتی منصوبے مکمل کیے ہےں اور کئی آئندہ چند ماہ مےں مکمل کر لیے جائیں گے۔ شاہراہ نور جہاں ، شاہراہ ہمایوں ، شاہراہ عالمگیر کی بری حالت تھی اب ان پر تیزی سے کام ہورہا ہے ،مینا بازار کے سامنے انڈر پاس بنانے کی حکومت سندھ نے منظوری دے دی ہے ، جس طرح لیاری کے ککری گراﺅنڈ مےں ہم نے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنایا ہے اسی طرح ضلع وسطی کے بختیاری یوتھ سینٹر کے لیے بجٹ مےں میگا اسکیم منظور کی گئی ہے، اس سینٹر کو جدید اسپورٹس کمپلیکس مےں تبدیل کریں گے ، فائیو اسٹار چورنگی پر سڑک کی تعمیرکا کام ہو رہا ہے ، ضلع وسطی کے عوام کی خدمت مزید بہتر طریقے سے کریں گے، ضلع وسطی کے انڈر پاسز مےں پہلے مشکلات کا سامنا ہوتا تھا اب ان کو بھی بہتر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کیا جائے، محبت ، کام اور ترقی کی سیاست کی جائے، شہر مےں بلا تفریق کام کیا جائےگا۔