اسلام آباد (نیٹ نیوز)
الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کے الاٹمنٹ کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی نشان تلوار الاٹ کر دیا گیا۔46سال بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو دوبارہ تلوار کا نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین ںخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ آج بانی پیپلز پارٹی زوالفقار علی بھٹو شہید کا انتخابی نشان تلوار الاٹ کروا لیا ہے۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ ہونا اعزاز ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 1979 – 4 – 4 کو پھانسی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تلوار کا انتخابی نشان بین کر کے PPP کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا۔ امروز پاکستان الیکشن کمیشن نے 46 سال بعد PPP کا بنیادی انتخابی نشان تلوار بحال کر دیا ہے ۔آئندہ الیکشن میں PPP کا انتخابی نشان تلوار ہو گا۔