لاہور:(بیورو رپورٹ)
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دوست افگن فاروق کا کہنا ہے کہ میرے سامنے پرویز الٰہی نے 5کروڑ روپے کمیشن وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دوست افگن فاروق نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔افگن فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی نے میرے سامنے 5کروڑ روپے کمیشن وصول کیا جبکہ کھٹالہ تا لکھنوال سڑک کی تعمیر میں 50 کروڑ روپے کمیشن وصول کیا۔پرویز الہی کے دوست نے بتایا کہ ٹھیکیدار طارق شفیع یوریا کھاد کے توڑوں میں 5 کروڑ روپے لیکر آیا، ٹھیکیدار نے کہا 25 کروڑ دے چکا ہوں،پانچ یہ ہیں اورباقی رقم 20 کروڑ پہنچ جائے گی۔چوہدری افگن فاروق نے اپنے اوپر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے اور قاتلانہ حملے میں افگن فاروق نے چوہدری مونس الٰہی پرالزام لگایا ہے۔