کراچی (نمائندہ خصوصی) واٹر کارپوریشن نے نادہندہ صارفین سے واجبات وصول کرنے کی تیاری کرلی، کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض نکلے۔تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں بقایا جات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نادہندہ صارفین سے واجبات وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے، کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض نکلے ہیں۔واٹر کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نارتھ کراچی پر واجبات 2 ارب 45 کروڑ روپے ہیں کے-تھری لائن کے کنزیومرز پر 18 کروڑ 50 لاکھ روپے ہر ماہ واجب الادا ہیں۔رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نارتھ کراچی سے واٹر کارپوریشن کو جمع کرائی گئی رقم 1 کروڑ 65 لاکھ ہے، ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد 18 ہزار 400 ہے، نارتھ کراچی میں بل ادا کرنے والے صارفین کی تعداد صرف 9 فیصد ہے۔جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پانی کے بل ادا کرنے والوں کی شرح صرف 0.98 فیصد ہے، کراچی کے صارفین پر41 ارب روپے کے واجبات بقایا ہیں۔