اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت ختم ہو گئی۔طلال چوہدری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے 02 اگست 2018 کو توہین عدالت کے ایک مقدمے میں پانچ سال کے لئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی،پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ از خود نوٹس لینے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا،طلال چوہدری نے 2018 میں فیصل آباد کے ایک جلسے سے تقریر کے دوران آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی،جس پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا ،واضح رہے کہ طلال چوہدری نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 102 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو واضح برتری سے شکست دی تھی۔