اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 ءکی منظوری دی ،بل کا مقصد قانونِ شہادت 1984 میں ترمیم کرنا ہے ،صدر مملکت نے نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ءکی بھی منظوری دی ،بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ ، 1997 ءمیں ترمیم کرنا ہے ،صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔