اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر مراسلے میں کہا گیا کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا گیا ہے جب کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔