پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم وقت پر حکومت چھوڑ رہے ہیں اس لیے الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے بروقت انتخابات ہوں ، نگران حکومت کا کام ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکا قومی سانحہ ہے اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں ہونا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔