کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کراچی میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر طارق یوسف اور چیف ایگزیکیوٹیو ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا کی قیادت میں کی۔ ملاقات کی۔وزیراعظم ہاوس پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کو سہولت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ترجیح ہے.ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی اور گیس کی منصفانہ تقسیم کیلئے آپکی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔حکومت نے ملک میں مثبت کاروباری فضا قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں.حکومت نے دس ہزار میگا واٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بنایا ہے جس میں بیرونی سرمایہ کار گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) سے ملک میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری ہوگی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام تاجر برادری کے ساتھ تعاون سے ان کے مسائل حل کریں. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو ایک قیمت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی.ملاقات میں وفاقی وزرا سید نوید قمر، سید امین الحق، احسن اقبال، انجینیئر خرم دستگیر، وزیرِ مملکت مصدق ملک، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا، جہانزیب خان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،گورنر اسٹیٹ بنک، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکیوٹیو اور تاجر برادری کے رہنما زبیر موتی والا نے تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں اور وزیر اعظم کے تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔