اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عراق کے چار دورہ روزہ دورے پر علمائے کرام کے وفد کے ساتھ عراق روانہ ہو گئے ،اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے،ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی۔دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا،وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے۔