کراچی (نمائندہ خصوصی) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا، ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کی کال پر ہر صورت عمل ہوگا، 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو ہے۔چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ جب تک سپلائی چین بہتر نہیں ہوگی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہوسکتی۔